کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سال کےپہلےکاروباری ہفتے کے آغازپر ریفائنری سیکٹر میں زبردست تیزی کی بدولت ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا تاہم انرجی اور بینکس کے شعبے میں زبردست تیزی کی بدولت ٹریڈنگ کے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کامجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ بہتر لاکھ شئیرز رہا ،حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان اورپی ٹی اے میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس کا بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنا مارکیٹ کے لیے خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...