صوبائی دارالحکومت لاہور میں صورتحال خاصی بہتر ہوگئی ہے اور ایک سو پچیس نئے ڈاکٹروں نے مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق بھرتی کا عمل تيزکرديا گيا ہےاور پاک فوج کے ڈاکٹرز اوراسپيشلسٹ بھی او پی ڈيزاور ايمرجنسی ميں مريضوں کو ديکھ رہے ہيں۔ مريضوں کی سہولت کيلئے اسپتالوں ميں کيمپ لگانے کا بھی فيصلہ کياگياہے.اس کے علاوہ آرمی ہسپتالوں میں بھی سول مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ادھرگوجرانوالہ میں باون ہڑتالی ڈاکٹروں میں سے اکثر واپس آگئے ہیںجبکہ بقیہ ڈاکٹروں کی کمی آرمی اور سینئر ڈاکٹروں نے پوری کردی ہے۔ ملتان میں کئی ہڑتالی ڈاکٹرڈیوٹی پرواپس آگئے ہیں۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹروں نے کام شروع کردیا ہے جبکہ فیصل آباد میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔