اسحاق ڈار کا یوریا کھاد درآمد کرنے کے معاملے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار

اسحاق ڈار کا یوریا کھاد درآمد کرنے کے معاملے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کے معاملے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت و پیداوار نے نگران حکومت کے دوران میں یوریا کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری کمپنیوں کو 177 ارب روپے 21 جولائی تک ادا کر دیئے جائیں گے ¾ سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری کمپنیوں کو 177 ارب روپے دس اگست کے بجائے اکیس جولائی تک ادا کر دیئے جائیں گے۔ سرکلرڈیٹ کی ادائیگی سے ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی درآمد کیلئے قطر کے ساتھ حکومتی سطح پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...