پیرس(اے پی پی) فرانس کے صدر فرانکوز ہولاندے آج سے تیونس کا دو روزہ دورہ شروع کریں گے جس دوران وہ مقامی حکمرانوں کو کامیاب عوامی انقلاب پر مبارکباد دیں گے جس نے تیونس سمیت خطہ کے کئی ملکوںمیں طویل آمریتوںکا خاتمہ کردیا۔ صدر فرانکوز ہولاندے کا دورہ تیونس ایسے موقع پر ہورہا ہے جس مصر اور لیبیا جیسے ملکوں میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بے چینی کا عروج ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ لارنس فیبس نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے ٹیلی خطاب میں کہا تیونس ایک چھوٹا ملک ہے۔