اسلام آباد (آن لائن) گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ا یک حالیہ سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پاکستان کے سارک ممالک کے مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اور کہا گیا کہ پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں۔ اس سوال کے جواب میں 72فیصد جوابدہندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں جبکہ 10 فیصد جواب دہندگان پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کی مخالفت کرتے ہیں تاہم 17 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے اور ایک فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔
72 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پاکستان کے سارک ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں: گیلپ سر وے
Jul 04, 2013