اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) وزارت فوڈ سےکورٹی اےنڈ رےسرچ کے زےرانتظام زراعت کے فروغ کےلئے ملک بھر مےں 14منصوبے جاری ہےں، دو نئے منصوبے جلد شروع کئے جائےں گے، ملک مےں گندم اور چےنی کا کوئی بحران نہےں اور ضرورت کے مطابق گندم، چےنی کا ذخےرہ موجود ہے، اگر کوئی بحرانی صورتحال پےدا ہوئی تو گندم کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹےکس کم کردےا جائیگا، زراعت کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجےح ہے، کسان دوست پالےسےاں تشکےل دی جائےں گی، فصلوں کی پےدا وار بڑھانے اور کےڑوں جڑی بوٹےوں مےں پےدا ہونے والی جےنےاتی مزاحمت کے توڑ کےلئے نئی ادوےات کو کاشتکار تک پہنچانے کےلئے اقدامات کئے جائےں گے۔ وزےر اعظم کے کفاےت شعاری کے احکامات پر انکی روح کے مطابق عملدر آمد ےقےنی بناےا جائیگا۔ ان خےالات کا اظہار وفاقی وزےر فوڈ سےکورٹی اےنڈ رےسرچ سکندر حےات خان بوسن نے نوائے وقت کو انٹر وےو دےتے ہوئے کےا۔ سکندر حےات بوسن نے کہا جاری منصوبوں مےں فصلوں کی مانےٹرنگ بذرےعہ سٹےلائٹ ٹےکنالوجی، نےشنل بائےو سےلائن اےگریکلچر پروگرام، اپ گرےڈےشن اےنڈ انےمل کرنٹےنا سٹےشن کے قےام کے منصوبوں کو ترجےحی بنےادوں پر مکمل کےا جائیگا، لائےو سٹاک اور تحقےق کے شعبہ کی بہتری کےلئے دو نئے منصوبے جلد شروع کئے جائےں گے، بلوچستان مےں زراعت کے فروغ کےلئے بھی منصوبے جاری ہےں، چھوٹے کسانوں کو سہولےات کی فراہمی، قرضے سمےت دےگر اقدامات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم وفاقی سطح پر کسان دوست پالےسےاں تشکےل دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہی وہ شعبہ ہے جس سے ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے کفایت شعاری کا احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔