پشاور (آئی این پی ) خیبرپی کے میں ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگیا۔کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا عمل 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 17جولائی تک ہوگی جبکہ اپیلوں کی سماعت 22 جولائی سے شروع ہوگی۔
خیبر پی کے میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا مرحلہ شروع ہوگیا، 9 جولائی تک جاری رہیگا
Jul 04, 2013