مشرف کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی ہوتی نظر نہیں آتی، انہیں لیجانے کیلئے قطر میں طیارہ تیار کھڑا ہے: اعتزاز

Jul 04, 2013

لاہور (آئی این پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف اب آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوتی نظر نہیں آتی، انہیں پاکستان سے لیجانے کیلئے قطر میں طیارہ کھڑا ہے، سپریم کورٹ اور میاں نواز شریف کے درمیان کچھ کیلیبریشن نظر آتی ہے، سپریم کورٹ کی ازخود نوٹس کیلئے کوئی حد ہونی چاہئے، سپریم کورٹ نے بہت سے غلط فیصلے کئے، ازخود نوٹس کی وجہ سے اپیل کا حق ختم ہو جاتا ہے، این آر او پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ کا بنچ بن سکتا ہے تو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ 9 ماہ سے کیوں خاموش ہے، اس پر کیوں نہیں بنچ بنایا جاتا۔ ڈاکٹر بابر اعوان، فاروق ایچ نائیک اور سردار لطیف خان کھوسہ نے صدر آصف زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی غیر آئینی ہو گی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سوئس کیسز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کو جو خط لکھا گیا اس کے آخری حصے میں سپریم کورٹ کی منظوری کے ساتھ یہ بات بڑی واضح طور پر لکھی گئی ہے کہ حکومت پاکستان صدر مملکت آصف علی زرداری کے استثنیٰ کے حوالے سے حق محفوظ رکھتی ہے اور جہاں تک سوئس حکام کو لکھے جانے والے دوسرے خط کا تعلق ہے تو وہ غیر آئینی نہیں اور نہ ہی اس سے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

مزیدخبریں