گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) گھوٹکی کے قریب میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہوگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان انجن فیل ہوگیا جس کے باعث گرمی اور حبس میں مسافر پریشان ہیں جبکہ ڈاﺅن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی ہے۔