کراچی (خصوصی رپورٹ) گوانتانامو کے قیدیوں کی ہڑتال ختم کرانے میں ناکامی کے بعد امریکی ”مذہبی بلیک بیلنگ“ پر اتر آئے ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ ہڑتال ختم نہیں کرتے تو رمضان میں انہیں روزے رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور انہیں زبردستی نلکیوں کے ذریعے خوراک دی جائے گی۔ قیدی فروری کے مہینے سے ہڑتال پر ہیں۔
گوانتانامو میں قیدیوں کی ہڑتال ختم کرانے کا نیا امریکی حربہ، رمضان میں روزہ رکھنے کی اجازت سے انکار
Jul 04, 2013