کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں رمضان سے قبل مزید 300 خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق خراب خفیہ کیمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ تراویح مقامات اور شاپنگ سنٹر کے قریب مشکوک افرادپر نظر رکھی جائے گی۔ کراچی میں اس وقت حساس مقامات پر خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔