مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو ملک بھر میں ”یوم ایفائے شہدائ“ منائے گی

مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو ملک بھر میں ”یوم ایفائے شہدائ“ منائے گی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت اقبال رضوی نے پیل کی ہے ہمارے 23 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے جمعہ کو ملک بھر میں ” یوم ایفائے شہداء“ منایا جائیگا۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری کے ہمراہ دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اس وقت دہشت گردوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہیں۔ دوسری جانب ہمارے خفیہ ادارے اور سکیورٹی ایجنسیا ں بری طرح ناکام ہوچکی ہے یا پھر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خفیہ ادارے کالعدم گروہوں کے سرپرستی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی کوئٹہ آمد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے جلد آپریشن کلین اپ کا آغاز کرینگے جو سکیورٹی اداروں ، خفیہ ایجنسیوں اور حکومت کا ایک امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن عملی طور پر کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔
مجلس وحدت مسلمین

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...