برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کی گورنر، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں

برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کی گورنر، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں

 کراچی (وقائع نگار+اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے حالیہ دورہ پاکستان کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ علاوہ ازیں قائم علی شاہ سے ایڈم تھامسن نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے برٹش ہائی کمیشن کو بتایا صوبہ سندھ میں تھرکول میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع مواقعے ہیں اور سندھ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کےلئے حوصلہ افزا اقدامات کررہی ہے ۔ ایڈم تھامسن نے کہا ہے برطانوی وزیراعظم کا دورہ پاکستان جمہوری حکومت پر اعتماد کا اظہار تھا۔ ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں اور دونوں اس کا ملکر مقابلہ کریں گے۔
ایڈم تھامسن/ملاقاتیں
 

ای پیپر دی نیشن