کابل(ثناءنیوز) افغانستان میں طالبان کے نیٹو سپلائی کی کمپنی کے کماﺅنڈ پر حملے میں بھارتی مشن کے تین اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک ہاﺅسنگ کمپاﺅنڈ میں کام کے دوران طالبان نے ایک نیٹو ٹرک کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے میں تین بھارتی مشن اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو کا تعلق آندھراپردیش اور ایک کا مغربی بنگال سے تھا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے تصدیق کی بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بھارتی شہریوں کی لاشیں بھارت لے جانے کیلئے تمامتر معاونت فراہم کی جارہی ہے۔