پاکستان کی اقتصادی‘ فوجی امداد کم کی جائے‘ امریکی حکومت نے کانگریس سے درخواست کر دی

پاکستان کی اقتصادی‘ فوجی امداد کم کی جائے‘ امریکی حکومت نے کانگریس سے درخواست کر دی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی حکومت نے کانگرس کو پاکستان کی اقتصادی اور سکیورٹی امداد میں نمایاں کمی کیلئے کہا ہے۔ امریکی حکومت نے مالی سال 2014 کےلئے پاکستان کی امداد کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مانگے ہیں (اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم بھی شامل ہے) جب کہ 2012 میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالر مانگے گئے تھے۔ کانگرس ذرائع کے مطابق کانگرس نے امریکی حکومت کی درخواست کی منظوری دے دی تو 2012 کے مقابلے میں پاکستان کی امداد ایک تہائی سے بھی زیادہ کم ہو جائے گی۔ کانگرس ریسرچ سروس کے مطابق 2013 کے حوالے سے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہو سکے۔ کانگریس ریسرچ سروس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی درخواست اس کی منظور ی میں ”مستحکم“، ”جمہوری“ اور ”خوشحال“ پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتی ہے اور افغان صورتحال کے پیش نظر پاکستان کا ”مقام“ واضح کرتی ہے۔
پاکستی امداد میں کمی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...