رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں جابجا غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیرات کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے، بااثر شخصیات نقشہ انسپکٹر کی جیب گرم کرکے سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ سرکاری جگہوں پر ٹیکنیکل طریقے سے پرائیوئٹ افراد کے قبضے کروانے کے عوض بھی لمبی دیہاڑیاں لگائی جارہی ہیں، ادھر شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کے حسن کو گہنا کررکھ دیا ہے، کوئی سڑک اور بازار تجاوزات سے بچا نہیں، شہریوں کا بازاروں اور گلیوں سے گزرنا محال ہوچکا ہے۔