مصر میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی سفیر

مصر میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی سفیر

Jul 04, 2013

قاہرہ (وقت نیوز) مصر میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ مصر میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہیں۔ ”وقت نیوز“ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مصر میں موجود پاکستانی ایسی جگہوں پر نہ جائیں جہاں ان کی جان کو خطرہ ہو، کسی بھی قسم کی مشکل میں وہ سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔ پاکستانیوں کی زیادہ تعداد قاہرہ اور سکندریہ میں مقیم ہے۔ یہ زیادہ تر پاکستانی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ کمپنیوں کے آرگنائزرز پاکستانی شہریوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ پاکستانی غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
مصر/ پاکستانی

مزیدخبریں