مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو آرمی چیف بنایا، مصر میں بھی پاکستان کی تاریخ دہرا دی گئی

مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو آرمی چیف بنایا، مصر میں بھی پاکستان کی تاریخ دہرا دی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مصر میں اس وقت آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں صدر محمد مرسی نے ہی آرمی چیف تعینات کیا تھا۔ اور اب انہوں نے ہی مرسی حکومت کو برطرف کر دیا ہے۔ صدر محمد مرسی نے جس جرنیل کو آرمی چیف بنایا اسی نے ان کا تختہ الٹ دیا۔ مصر میں بھی تیسری دنیا کے ملکوں کی پرانی کہانی دہرائی گئی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ضیاءالحق کو آرمی چیف بنایا اور ضیاءالحق نے ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹا۔ نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا اور انہوں نے ہی 12 اکتوبر 1999ءکو نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ اور نواز شریف کو جلا وطن ہونا پڑا تھا۔
تاریخ دہرائی گئی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...