بک شیلف…پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی کی نئی تصانیف

Jul 04, 2014

ڈاک ایڈیٹر

پیر سید سیف اللہ خالد کا تعلق ایک بڑے دینی خانوادے سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی انسانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ انکی روحانی تربیت کیلئے وقف کر رکھی ہے ان کا قلم بھی لوگوں کی اصلاح کیلئے اور خدا اور اسکے رسولؐ کی تعلیمات کو پھیلانے کیلئے مسلسل مصروف رہتا ہے حال ہی میں انکی تین نئی کتابیں منصہ شہود پر آئی ہیں جن میں انہوں نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ نبی مکرمؐ کی ذات انکے توسل ان سے محبت اور انکے میلاد کے حوالے سے تحقیقی اور علمی حوالے سے عشق و محبت کی دولت کو عام کرنے کی جو کوشش ہے وہ انکے لئے زادہ آخرت و نجات آخروی ثابت ہو گی ’’کلام الحسین‘‘ میں چہل احادیث کا ترجمہ و تشریح نہایت دل نشین انداز میں کی ہے ’’ذکر میلاد حبیب‘‘ میں آپ کی تشریف آوری اور اس کے فیوض و برکات کا تذکرہ ہے جو اہل دل کو گرماتا ہے تیسری کتاب ’’وسیلۃ النبیؐ‘‘ میں آپ کے توسل اورآپ کی بارگاہ الٰہی میں مقبولیت کا تذکرہ علمی انداز میں کر کے آپ قارئین کے دل و دماغ کو دعوت فکر دیتے ہیں یہ تینوں کتابیں دربار عالیہ غوثیہ قادریہ کوٹلی ہلاٹ نارووال سے زیر نگرانی سید عاطف گیلانی شائع ہوئی ہیں حاصل کرنے کیلئے شائقین 0300-4788125/ 0300-4790595 پر رابطہ کریں۔ (تبصرہ … جی این بھٹ)

مزیدخبریں