اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ قوم (ایم ایف این) کا درجہ دینے کے بعد دوطرفہ تجارت سے پاکستان کو سالانہ صرف مال برداری کے اخراجات میں 300 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ رائلٹی وپیٹنٹ کی مد میں بھی 300 ارب بچائے جا سکتے ہیں۔کسٹم کے ذمہ دار ذرائع نے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین ایک دوسرے کی منڈیوں تک غیرامتیازی رسائی کا معاہدہ (این ڈی ایم اے) پاکستان کیلئے زیادہ فائدہ مند ہو گا۔