5 جولائی: پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا

 اسلام آباد، جہانیاں(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے۔ 5 جولائی 1977ء کو پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ جما لیا تھا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر کے خود چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔ جنرل ضیاء الحق نے قوم سے 90دنوں میں انتخابات کروانے کا وعدہ کیا جو کہ بعد میں گیارہ برس تک محیط رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...