اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے پاکستان میں اسے اپنی جاسوسی کی اجازت دینے کا معاملہ سینٹ میں زیر بحث لانے کیلئے جمعرات کو توجہ دلائو نوٹس سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ تحریک التواء سینٹ میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی ‘ سینیٹر فرحت اللہ بابر ‘ سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر سردار علی خان کی طرف سے جمع کرائی گئی۔
امریکہ کی جانب سے جاسوسی‘ پیپلز پارٹی نے سینٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا
Jul 04, 2014