واشنگٹن (آن لائن+ رائٹرز) امریکہ نے براہ راست امریکہ پروازوں والے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ شام اور یمن میں القاعدہ کے دہشت گرد وہاں سے بم بھیج سکتے ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ان تمام غیرملکی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھائی جارہی ہے جہاں سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں اتحادی ممالک کے ساتھ مصدقہ معلومات کا تبادلہ اور ایوی ایشن صنعت کے ساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے۔