اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں کی نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر قاضی عبدالصبور کی سربراہی میں وزارت قومی صحت نے پرائسنگ پالیسی کے لئے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی پرائسنگ پالیسی 2 ماہ میں تیارکریگی، جس کی بعدازاں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔
وفاق کا ادویات کی قیمتوں کی نئی پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ، کمیٹی قائم
Jul 04, 2014