ومبلڈن اوپن :کویٹووا‘بوچارڈ فائنل میں پہنچ گئیں ، ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں شکست

Jul 04, 2014

لندن (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے ہم وطن لوسی سفارووا کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا کی اوگنائی بوچارڈ نے رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔  کویٹووا اور بوچارڈ فائنل میں مقابلہ کریں گی۔ مردوں کے سنگلز سیمی فائنل آج ہونگے۔ پہلا سیمی فائنل نووک ڈجکووچ اور دیمتروف جبکہ دوسرا راجر فیڈرر اور راؤنک کے درمیان کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبلز میں ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ مکسڈ ڈبلز میں بھارت رومانیہ جوڑی کو برطانیہ آسٹریلیا جوڑی نے شکست دی۔

مزیدخبریں