نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بارے میں نہ پہچاننے کا بیان دینے پر بھارتی عوام روسی سٹار ماریہ شراپووا پر برس پڑے۔ ماریہ شراپووا اگرچہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں تاہم بھارت میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتیوں نے بیان کو مذہبی توہین قرار دیا ہے۔ عوام کے مطابق ماریہ شرا پووا کو اخلاقیات سیکھنی چاہئے۔