ژوب (نامہ نگار) ژوب میں گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو آبادی اپوزئی ٹائون میں بائی پاس کے قریب غازی خان نامی شخص کے گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچیاں موقع پر جاں بحق ہوئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد بچیوں کو کچرا چننے کے دوران ملا تھا جسے کھولنے کی کوشش میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا اور 10 سالہ خدیجہ اور دو سالہ روبینہ دم توڑ گئیں۔
گھر میں دھماکہ