وزیراعظم نے ائر پورٹ سکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم نے ائر پورٹ سکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں  پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔   وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایوی ایشن ڈویژن میں 450  اے ایس آئی اور کانسٹیبلوں  کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے۔  دوسری جانب وزیراعظم نے حکام کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ اے ایس ایف  میں شامل اہلکاروں کو عالمی معیار  کے مطابق  تربیت دی جائے۔
بھرتی / منظوری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...