لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے جبکہ فیروز والا میں ڈاکوئوں کے مقابلے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ دوران واردات ڈاکوئوں نے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے پرائز بانڈ ڈیلر عاصم کوگن پوائنٹ پریرغمال بنا کر ایک کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈزونقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے کار سوار صادق سے 15لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ڈاکوؤں نے جوہر ٹائون میں التمش فارمیسی میںگھس کرساڑھے 3لاکھ روپے اوردوموبائل، نشتر کالونی میں عرفان سے 1لاکھ 52ہزار روپے، ستو کتلہ میں ایاز سے 1لاکھ 23 ہزار اور لیپ ٹاپ،ڈیفنس بی میں مقصود سے 1لاکھ 28ہزار روپے، فیکٹری ایریا میںرضا سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موٹر سائیکل،سول لائن میں رحیم سے ایک لاکھ 60ہزار روپے، مصطفی آباد میں فاروق سے 77ہزار روپے، شاد باغ میں ارشاد سے 52 ہزار روپے، چوہنگ میں احسان سے 61ہزار، ڈیفنس اے میں مسز حسن سے 45 ہزار روپے، نواب ٹائون میںاکمل سے 50ہزار روپے، نواب ٹائون میں گلزار سے 41ہزار، لیاقت آباد میںمجاہد سے 40 ہزار، جوہر ٹائون میں وارث سے 38 ہزار، وحدت کالونی میں طاہر سے 26ہزار روپے لوٹ لئے۔ مذکورہ تمام افراد موبائل فونز سے بھی محروم ہوگئے۔ چوروں نے اسلام پورہ سے شاہدہ،لیاقت آباد سے عنایت،گلبرگ سے عبد الرشید، لاری اڈا سے قیصر، فیصل ٹائون سے جاوید کی کاریں جبکہ ستو کتلہ سے سعید، نصیر آباد سے شاہ زیب،،گلبرگ سے رحیم،مزنگ سے مسعود،سبزہ زار سے پرویز، اسلام پورہ سے احمدکی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔کوٹ عبدالمالک کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔ شرقپور کلاں کے علاقے میں دس ڈاکوئوں نے زمیندار محمد بوٹا کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر پونے دو لاکھ روپے کی رقم اور پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے۔ اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔
ڈاکے