لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں ہلاکتیں اور گوجرانوالہ ٹرین حادثہ قابل افسوس ہے۔ حکومت رمضان میں غریب عوام کی بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں کمر توڑ مہنگائی کو روکنے اور منی بجٹ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پالیسی ختم کرائے۔ قومی اداروں کی نجکاری کرنے کی بجائے اصلاحات کرے۔ جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور سیاستدانوں سے ٹیکس وصول کرے اور 200 ملین ڈالر کی سوئس بینکوں میں جمع رقوم واپس لائے۔ حکومت سستے ہائیڈل و کوئلہ کے تھرمل بجلی گھر تعمیر کرائے ۔ یہ قراردادیں گذشتہ روز بختیار لیبر ہال میں آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ایک اہم اجلاس میں منظور کی گئیں۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، یوسف بلوچ چیئرمین، اْسامہ طارق سیکرٹری، چوہدری انور صدر ریلوے ورکرز یونین، مظفر متین ریجنل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے، نیاز خان، خوشی کھوکھر اور صلاح الدین ایوبی نے خطاب کیا۔
حکومت کمرتوڑ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات کرے: ورکرز کنفیڈریشن
Jul 04, 2015