لیفٹیننٹ جنرل (ر) اویس سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات

اسلام آباد(نامہ نگار) سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کے تقرریاں تبادلے کئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس کو دو سال کیلئے سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے گریڈ21کے افسر محمد یونس خان کو سینئر جائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، گریڈ21کے افسر ارشد فاروق فہیم کی خدمات محتسب ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں، وہ بطور سینئر جائنٹ سیکرٹڑی ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری ڈویژن خدمات سرانجام دے رہے تھے، گریڈ21کے افسر سکندر عقیل انصاری کو سینئر جائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کر دیا گیا، وہ بطور سینئر جے ایس وزارت تعلیم و تربیت خدمات سر انجام دے رہے تھے، گریڈ20کی افسر مس نیلوفر حفیظ کو سینئر جائنٹ سیکرٹری وزارت تعلیم و تربیت تعینات کر دیا گیا ہے، گریڈ20کے افسر فدا محمد کی خدمات الیکشن کمشن آف پاکستان کے سپر کر دی گئیں، وہ بطور جے ایس فنانس ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے، گریڈ21کے افسر حامد حمید وارث کو سینئر جے ایس ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن