گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

Jul 04, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ تھانہ باغبا نپورہ کے علاقہ باجوہ روڈ پر دو ڈاکو شہری انعام الحق سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی واردات کے اطلاع پر تھانہ باغبانپورہ اور سی آئی اے اہلکاروں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے انہیں قبرستان کلا ں کے قریب گھیرے میں لے لیا اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ظفر بٹ عرف ظفری دم تو ڑ گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فائرنگ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والا ڈاکو ظفری بٹ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس کو 10 قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا تاہم پو لیس نے مر نے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

مزیدخبریں