لندن (نوائے وقت رپورٹ) سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ایسا بیان نہیں دیا، لیک ہونے والے پیپرز لندن پولیس کی تفتیشی دستاویز ہے۔ لندن پولیس کی دستاویز سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ایم کیو ایم کے 2 سینئر رہنمائوں کی جانب سے پیپر لیک کیا گیا۔ لندن پولیس کی فائنڈنگ میرے لئے بھی تعجب کا باعث ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا میرے بارے میں بیان افسوسناک ہے۔ اپنے سکیورٹی خدشات سے لندن پولیس کو آگاہ کرچکا ہوں۔ پاکستان میں بھی میری فیملی کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔