لاہور(آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو کونسل کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا ہیجو 3 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی انتخابات، پارٹی تنظیمی امور سمیت سانحہ ماڈل ٹائون کے کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ صدارت ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔