راولپنڈی ( صباح نیوز) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام جنرل (ر) حمید گل کی سربراہی میں ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں گوجرانوالہ ٹرین حادثہ پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ حمید گل نے کہا کہ یہ جوان قوم کا قیمتی اثاثہ تھے۔یہ ریلوے کی محکمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایکس سروس مین سوسائٹی نے شہداء کے لواحقین کو تعزیتی پیغام میں بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں اموات کے بعد اس واقعہ نے قوم کو بہت دُکھ پہنچایا ہے۔