عمان (اے این این) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا 3کے بحری جہازوں پر اسرائیلی فوج کے حملے پر اردن کی جانب سے خاموشی پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کے متعدد سرکردہ سیاسی رہنمائوں نے عمان حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی قزاقی پر خاموشی کا کوئی جواز نہیں ہے‘ خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔