اسلام آباد ( صباح نےوز)سپرےم کورٹ نے اصغر خان کےس مےں فےصلہ پر اپےلوں کی سماعت غےر معےنہ مدت تک کے لےے ملتوی کر دی۔ جسٹس جواد اےس خواجہ کی سربراہی مےں عدالت عظمیٰ کے تےن رکنی بےنچ نے سابق چےف آف آرمی سٹاف مرزا اسلم بےگ اور آئی اےس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کی جانب سے عدالتی فےصلہ کے خلاف دائر اپےلوں کی سماعت کا آغاز کےا تو اےڈووکےٹ شاہ خاور نے اسد درانی کی طرف سے پےش ہو کر کہا کہ ان کی درخواست پر نمبر نہےں لگا ہوا تاہم عدالت ان کو دلائل کی اجازت دے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کےا درخواست پر نمبر لگانا ججز کا کام ہے۔ شاہ خاور نے کہا کہ اےڈووکےٹ آن رےکارڈ نے نمبر نہےں لگواےا اس پر معذرت خواہ ہوں تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کےس کی سماعت غےر معےنہ مدت تک کے لےے ملتوی کر دی۔
اصغر خان کیس