کراچی (آن لائن+نوائے قت رپورٹ) حکومت سندھ نے ایف آئی اے کو ملزمان کو 90 روز کیلئے حراست میں رکھنے کا اختیار دینے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے اختیار فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایف آئی اے کو اختیارات دینے پر حکومت سندھ نے احتجاج کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی جانب سے وزیراعظم کوارسال کئے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے ایف آئی کودئیے گئے اختیارات فوری واپس لئے جائیں۔اختیارات پراعتماد میں نہیں لیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے فیصلے پرنظرثانی نہ کئے جانے پرسندھ حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم خود کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں جتنا احتساب پولیس کے محکمے میں ہوتا ہے کہیں نہیں ہوتا۔کسی ادارے کو پولیس کیخلاف کارروائی کرنے نہیں دیں گے ۔ سب سے زیادہ احتساب پولیس میں ہوتا ہے۔ رینجرز کا کام جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنا اور دہشتگردی کیخلاف کام کرنا ہے۔کرپشن کیخلاف کارروائی رینجرز کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
مخالفت