قلعہ عبداللہ : ٹرین یرغمال بنانے کی کوشش ناکام‘ سولہ سمگلر گرفتار : تربت میں فائرنگ‘ دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(آئی این پی/نوائے وقت رپورٹ )فرنٹیئرکانسٹےبلری اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ تربت کے علاقے ناصر باغ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد دم توڑ گئے۔ ژوب کے علاقے مرغرکیزئی اور ملحقہ علاقوں میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، تربت میں دو دہشت گرد پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف سی نے کہاہے کہ ایف سی اور پولیس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا باغ میں کارروائی کرتے ہوئے چمن سے آنے والی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 افراد کو گرفتارکرلیا جب کہ ریلوے عملے اور مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے سمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرلیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سمگلروں نے ڈرائیور اورعملے کو یرغمال بنا کر ٹرین زبردستی کوئٹہ روانہ کی جب کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں پر سمگلروں کی جانب سے پتھراو¿ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب فرنٹیئر کانسٹےبلری نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ادھر تربت میں سکےورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ لسبیلہ میں دو آئل ٹینکرز سے چھپن ہزار لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل بھی برآمد کر لیا گیا۔علاوہ ازیں پشاور کے علاقے علیم ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے ایک پلازہ میںدستی بم سے حملہ کیا جس کے باعث ایک دفتر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں بارودی مواد سے ٹرینوں کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ٹریک سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں باجو موڑ کے علاقے میں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مواد برآمد کرکے ٹریک کو کلیئر قرار دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...