فلاح انسانیت فا¶نڈیشن انڈونیشیا میں مقیم میانمار کے مہاجرین کیلئے سحر و افطار کا اہتمام کر رہی ہے: حافظ عبدالر¶ف

لاہور (سپیشل رپورٹر) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ مسلمان ہونے کے ناطے میانمار سمیت دنیا کے تمام مظلوم بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔ انڈونیشیا میں میانمار کے مسلمانوں کے کیمپوں میں 3600 افراد کے سحر و افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی ایف ایک ہزار سے زائد شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایک سو گھروں کی تعمیر کا خرچہ ایک کروڑ روپے ہے۔ تھر پارکر سندھ میں مسلمانوں کی طرح ہندوﺅں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ صرف تھر پارکر میں 850 واٹر پروجیکٹ کی تکمیل ہو چکی۔ سندھ اور بلوچستان میں مزید واٹر پروجیکٹس کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن