وزیراعظم کی امریکہ کے یوم آزادی کےموقع پرامریکی صدر کو مبارک باد

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر باراک اوباما کو امریکہ کی یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد دینے کیلئے خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر کے نام اپنے پیغام میں امریکہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ خط میں نواز شریف کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان اور امریکہ دونوں اقوام آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان اپنے اقدامات جاری رکھے گا-

ای پیپر دی نیشن