پشاور، دستی بم کا حملہ، فائرنگ،4افراد جاں بحق: لاہور، 16مشتبہ گرفتار

پشاور+لاہور+بونیر( بیورو رپورٹ+نامہ نگار+ایجنسیاں) پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ کسٹم چوک میں موٹر سائیکل سواروں نے چپل سٹور پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ سٹور کے مالک اور اس کے بیٹے سمیت3افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور کے علاقہ متھرا میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3افراد دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانزیب گزشتہ روز کسٹم چوک میں اپنے چپل سٹور میں موجود تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے دکان پر دستی بم سے حملہ کر دیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پشاور میں متھر ا پولیس سٹیشن کی حدود میں گھر پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور 5سالہ بیٹی شامل تھیں۔ پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم سمیت115کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ادھر لاہور میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بنوں میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا غوریوالہ پولیس نے خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات اور دستی بموں سے بھرا ڈرم برآمد کر لیا۔ ادھر بونیز میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد کمانڈر نور محمد عرف عباس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے قبضہ سے 3خود کش جیکٹس، بارود کی بڑی مقدار اور بم، وائر لیس سیٹ بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں رواں ماہ افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے اور اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 700 افغان مہاجرین کو صوبہ خیبر پی کے میں گرفتار کیا گیا۔ صوبائی پولیس نے باضابطہ طور پر دو ہفتوں میں 700 افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری کی تصدیق تو نہیں کی البتہ کچھ ہفتوں میں لگ بھگ 2000 غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔ ادھر پولیس نے کندھ کوٹ میں کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ایس ایس پی کشمور فدا حسین کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ دہشت گرد ریلوے ٹریکس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

4افراد جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...