ایف آئی اے کا دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھانے کے بعد مزید سات چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھانے کے بعد مزید سات چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارندو چترال، نواگئی پاس باجوڑ، کھیر لچی، کرم ایجنسی، غلام خان شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اور گورسل پر ایف آئی اے چیک پوسٹ بنائیگی وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کے دائرہ کار خیبر ایجنسی تک بڑھانے کی منظوری دینے کے بعد ایف آئی اے نے طورخم بارڈر پر اپنی چیک پوسٹ قائم کردی ہے۔
چیک پوسٹ

ای پیپر دی نیشن