اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیشی مشیر برائے بین الاقوامی امور گوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ٹیلی فون کر کے کہا ہے کہ این ڈی ٹی وی پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان جھوٹا ہے میں نے کوئی بیان نہیں دیا سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے خلاف احتجاج کیا ہے ڈھاکہ حملے کا الزام آئی ایس آئی پر نہیں لگایا دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت عالمی برادری کی مدد چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا
ڈھاکہ حملہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان پر ملبہ ڈلوانے کی سازش ناکام: میں نے کوئی بیان نہیں دیا، بنگلہ دیشی مشیر
Jul 04, 2016