بھارت سے مضبوط سٹریٹجک تعلقات پاکستان پر دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے نہ دینے پر زور: امریکی ڈیموکریٹس کا انتخابی منشور

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے انتخابی منشور میں پاکستان کو دوستوں یا اتحادیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ صدر اوباما کے بھارت کے ساتھ طول المدت سٹریٹجک تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ اس کے ساتھ انسداد دہشت گردی اقدامات کے حوالے سے تعلقات جاری رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس افغانستان کی سربراہی میں امن عمل پر زور دینے رہیں گے اور پاکستان پر زور دیا جائے گا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ جنت بنانے سے روکے اس حوالے سے جاری پلیٹ فارم میں کہا گیا ہے کہ اسے اس ماہ کے آخر میں فلاڈلفیا میں اپنایا جائے گا اس موقع پر ہی ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی ہلیری کلنٹن اور میری سینڈرز دونوں پارٹی کی پلیٹ فارم کمیٹی میں شامل ہیں۔ بھارتی نژاد نیرا ٹنڈن اس کمیٹی کی رکن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...