سٹیٹ بنک نے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ ہونے لنک ڈاﺅن کا نوٹس لے لیا، مانیٹرنگ کمیٹی قائم

Jul 04, 2016

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سٹیٹ بنک نے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ ہونے اور لنک ڈاﺅن ہونے کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور عید کی تعطیلات کے دوران 10 جولائی 2016ء تک اے ٹی ایم کی ٹرانزکشن کو پورے ملک میں مانیٹرنگ کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی۔ سٹیٹ بنک نے دیگر بنکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بنک صارفین کو عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایم کے ذریعے کیش فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بنکوں کی جانب سے مشینوں میں کیش نہ ڈالنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جن شہروں سے شکایتیں موصول ہو رہی ہیں ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہر شامل ہیں۔

مزیدخبریں