شام : بمباری مزید 43 ہلاک‘ جیش التحریر کے سربراہ اور چالیس جنگجو اغوائ....

Jul 04, 2016

دمشق + تہران (اے ایف پی) شام میں مزید فضائی حملوں میں 43 افراد مارے گئے۔ ان میں جیرود میڈیکل سینٹرکے سربراہ امجد الداناف اور کئی بچے شامل ہیں۔ باغیوں نے جیرود کے قریب قصبہ خالی کرنے کے لئے حکومت سے معاہدہ کیا ہے۔ القاعدہ کے جنگجوﺅں نے امریکی حمایت یافتہ باغیوں جیش التحریر کے سربراہ کمانڈر اور 40 سے جنگجوﺅں کو اغوا کرنے کے علاوہ اسلحہ لوٹ لیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے شام کے مسئلے پر علاقائی تنازعات پر امریکہ کے ساتھ کوآرڈینیشن نہیں کریں گے۔ خطے میں مداخلت بند کرے۔ جوہری سمجھوتے کے باوجود امریکہ کا رویہ جارحانہ ہے۔ امریکی ابھی ایران سے دشمنی نبھا رہے ہیں۔ وہ ارکان کانگرس ہوں یا امریکی انتظامیہ کے لوگ ہوں، سمجھوتے کا فائدہ نہیںہوا۔ غیر ملکی بنک کاروبار کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ جو سوچتے ہیں مغرب ہماری ترقی میں کردار ادا کرے گی وہ بے عقل ہیں۔ عقل مندی سکھاتی ہے تجربے سے سیکھا جائے۔ ادھر ترک صدر اردگان نے کہا ہے ترکی میں رہائش پذیر شامی مہاجرین کو شہریت دی جا سکتی ہے۔ صوبہ میں افطاری کے موقع پر کہا شامی ہمارے بہن بھائی ہیں۔ ترکی تمہارا گھر ہے نئی کابینہ میں شامی صدر بشارالاسد اہم قلم دان اپنے پاس رکھیں گے انہوںنے نئی کابینہ بنانے کا فرمان جاری کر دیا۔

مزیدخبریں