چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے مردم شماری نہ کرانے کا از خود نوٹس لے لیا۔سیکرٹری شماریات ، اٹارنی جنرل کو 15 جولائی 2016 ءکیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 18 سال سے مردم شماری کیوں نہیں کرائی جا رہی، تاخیر کی کیا وجہ ہے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔چیف جسٹس نے سیکرٹری شماریات اور اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری شماریات کو 15جولائی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔