کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں انتخابات سے قبل ہی عوام نے ” شیر“ کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے حلقہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ماضی میں دھونس ‘ دھاندلی اور ڈنڈے کے زور پرعوام کا مینڈیٹ چھینا گیا اب ایسا نہیں ہوگا حلقے کے عوام خو د اپنے ووٹ کا تحفظ کرکے دھونس دھاندلی کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردینگے شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے ‘متوالے 9 جولائی کو کامیابی کا جشن منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی اکبر گجر کی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں منور رضا نے کہا کہ پی ایس 114کے عوام اب کسی کے بہکاﺅ ے میں نہیں آئیں ‘ ماضی میں یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے کبھی توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ پورا حلقہ مسائلستان بنا ہوا ہے جسکا پول حالیہ بارشوں نے کھو ل کر رکھ دیا ہے ۔
پی ایس 114 کے عوام نے ”شیر“ کے حق میں فیصلہ دے دیا ‘ منور رضا
Jul 04, 2017