جیالے نہ متوالے اب رکھوالے آئیں گے‘جسٹس وجیہہ احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوام بیدار ہوچکے ہیں اور عام لوگوں کا دور آنے والا ہے اب نہ جیالے نہ متوالے اب بس صرف وطن کے رکھوالے اقتدار میں آئیں گے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو لیند و بلڈرزمافیا ، ان کے سہولت کاروں اور ان کی آلہ کار نوکر شاہی اور غیر جمہوری اور شاہی نظام کے خلاف”کاگف“اور” عام لوگ اتحاد“ جلد مشترکہ ملک گیر کہ تحریک چلائی گی جس کے لئے 15جولائی کے بعد رابطہ عوام مہم کا آغازکیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ ”کاگف“اور ”عام لوگ اتحاد“ کے چیئرمین ، سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس(ر) وجیہہ احمد نے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں اور اللہ رکھا گوٹھ کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف“ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی بھی موجود تھے اس موقع پر مہران ٹاﺅن کے نظام بھٹو، نورجہاں بیگم ، اللہ رکھا گوٹھ کی ارشاد بی بی، زینت شیخ ، حسن بروہی گوٹھ کے حاجی محمد ستار ، شریف آباد کے حق نواز ، سعید خان اور دیگر نے اپنی اپنی آبادیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے اور بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات بہم پہنچانے کے اقدامات اپنی جگہ اہم ہیں مگر افسوس کہ لینڈ مافیا کی آلہ کار نوکر شاہی ان اقدامات کو سپوتاژ کرنے کے درپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن